Pre-TFD تخصص فی الدعوہ کورس

Pre-TFD تخصص فی الدعوہ کورس

اسلامی بھائیوں کو تخصص فی الدعوۃ کورس کروا کر مختلف ممالک (بشمول پاکستان) میں دینی کاموں کے لیئے بطور مبلغ تیار کرنا۔

مختلف ممالک میں دین متین کی خدمت کرنے والے مقامی عاشقان رسول میں دینی کام کرنا اور مبلغین تیار کرنا۔

تعارف:

Pre-TFD پروگرام ایک تربیتی و تعلیمی منصوبہ ہے جس کا مقصد ایسے اسلامی بھائی تیار کرنا ہے جو آئندہ تخصص فی الدعوۃ (TFD) کے ایک سالہ کورس میں داخل ہو کر عالمی سطح پر دعوتِ دین کی خدمت انجام دے سکیں۔

یہ پروگرام طلبہ کو مرحلہ وار قرآن، دینی علوم، دعوتی مہارتوں، تنظیمی تربیت، زبانوں اور عملی دینی کام کی تربیت فراہم کرتا ہے تاکہ وہ ایک مکمل مبلغ بننے کے لیے تیار ہو جائیں۔

یہ پروگرام پارٹ ٹائم بنیادوں پر ہوگا جس میں طلبہ اپنی دیگر تعلیم یا مصروفیات کے ساتھ ساتھ اس نصاب کو مکمل کریں گے۔

Pre-TFD پروگرام کے فوائد:

یہ پروگرام پارٹ ٹائم بنیادوں پر ہوگا جس میں طلبہ اپنی دیگر تعلیم یا مصروفیات کے ساتھ ساتھ اس نصاب کو مکمل کریں گے۔

ابتدائی تیاری: تخصص فی الدعوۃ کرنے کے خواہشمند اسلامی بھائیوں کی مرحلہ وار تربیت اور اہل افراد کی بہتر سلیکشن ممکن ہوگی۔

نصاب کی پیشگی تعلیم: تخصص کورس میں پڑھائے جانے والے بنیادی علوم پہلے ہی سیکھ لیے جائیں گے جس سے آگے کی تعلیم آسان اور مؤثر ہو جائے گی۔

ذہنی و فکری تربیت: مسلسل تعلیم و تربیت کے ذریعے طلبہ میں دینی شعور اورمبلغانہ سوچ پیدا ہوگی۔

مستقبل کی واضح سمت: طلبہ کو ابتدا ہی سے معلوم ہوگا کہ انہیں دعوتِ دین کے میدان میں کیا کرنا ہے، جس سے ان کی فکری رہنمائی اور مقصدیت واضح ہوگی۔

پریکٹکل دینی و تنظیمی کاموں میں مہارت: دینی کاموں کے اہداف، قافلوں اور تربیتی سیشنز کے ذریعے دعوتی اور تنظیمی صلاحیتیں پیدا ہوں گی۔

مطالعہ و علم کا ذوق: باقاعدہ مطالعہ سے دینی کتب پڑھنے اور علم حاصل کرنے کا شوق بڑھے گا۔

باقاعدہ جائزہ اور ترقی: ماہانہ و سالانہ ٹیسٹ کے ذریعے علمی ترقی کا جائزہ اور مرحلہ وار اگلے درجے میں ترقی ممکن ہوگی۔

مختلف ممالک میں دینی کام کے لیئے مبلغین کیا تیاری : زبانوں اور جدید مہارتوں کی تربیت سے مختلف ممالک میں دینی خدمت کے لیے تیاری ہوگی۔

سیلکشن کی تعداد:

ہر جامعۃ المدینہ کی ہر کلاس میں کم از کم 12 اسلامی بھائیوں کا انتخاب یقینی بنایا جائے۔

Pre-TFD تخصص فی الدعوہ کورس

(درجہ خامسہ)(Fifth Class)

سیلکشن کی شرائط: (درجہ خامسہ)

امیدوار کا کم از کم میٹرک پاس ہونا ضروری ہے، نیز اس میں دینی کاموں کے لیے جذبہ پایا جاتا ہو اور مختلف زبانیں سیکھنے کے حوالے سے پُرجوش اور باحوصلہ ہو۔

(درجہ سادسہ) (Six Class)

سیلکشن کی شرائط: (درجہ سادسہ)

امیدوار کا کم از کم میٹرک پاس ہونا ضروری ہے، نیز اس میں دینی کاموں کے لیے جذبہ پایا جاتا ہو اور مختلف زبانیں سیکھنے کے حوالے سے پُرجوش اور باحوصلہ ہو۔

(درجہ سابعہ) (Seventh Class)

سیلکشن کی شرائط: (درجہ سابعہ)

امیدوار کا کم از کم ایف اے پاس ہونا ضروری ہے، نیز اس میں دینی کاموں کے لیے جذبہ پایا جاتا ہو اور مختلف زبانیں سیکھنے کے حوالے سے پُرجوش اور باحوصلہ ہو۔

(دورۃ الحدیث)( Dora-tul-Hadith)

سیلکشن کی شرائط: (درجہ دورۃ الحدیث شریف)

· امیدوار کا کم از کم انٹرمیڈیٹ پاس ہونا ضروری ہے، وارڈ/یوسی/ٹاؤن سطح کا دینی کام کا کم از کم تجربہ ہو۔ · امیرِ قافلہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ · عمر کم از کم تقریباً 22 سال اور قد کم از کم 5 فٹ 5 انچ ہو۔ · کچھ نہ کچھ انگلش و عربی سمجھ اور بول سکتا ہو۔ نیز اس میں دینی کاموں کے لیے جذبہ پایا جاتا ہو اور مختلف زبانیں سیکھنے کے حوالے سے پُرجوش اور باحوصلہ ہو۔

Pre-TFD تخصص فی الدعوہ کورس

Pre-TFD پروگرام ایک تربیتی و تعلیمی منصوبہ ہے جس کا مقصد ایسے اسلامی بھائی تیار کرنا ہے جو آئندہ تخصص فی الدعوۃ (TFD) کے ایک سالہ کورس میں داخل ہو کر عالمی سطح پر دعوتِ دین کی خدمت انجام دے سکیں۔

Pre-TFD تخصص فی الدعوہ کورس – آن لائن ایڈمیشن فارم

داخلہ کے لیے آفیشل فارم کھولیے اور مکمل درست معلومات کے ساتھ جمع کروائیے۔

ایڈمیشن فارم اوپن کریں